Live Updates

نعیم الحق کی عمران خان کے بھانجوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی مذمت

واقعہ گلو طرز حکومت کی شرمناک مثال ہے، میڈیا کو مدعو کر کے واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف

جمعرات 2 جولائی 2015 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور اسے گلو طرز حکومت کی ایک شرمناک مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجوں کو لاہور میں آٹھ کے قریب پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر روکا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بعد ازاں چیئرمین تحریک انصاف سے تعلق کی بناء پر معاملے کو سیاسی رنگ دینے کیلئے موقع پر میڈیا کو مدعو کیا گیااور اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے پنجاب میں پولیس کا سیاسی استعمال انتہائی شرمناک ہے اور جھوٹی معلومات پر مبنی اس پورے ڈرامے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق آئی جی پنجاب کو فوری طور پر ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے اور اپنے ادارے کو سیاسی اثر ورسوخ سے پاک کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیا رکرنی چاہیے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے نجم سیٹھی سے منسوب35پنکچر والے معاملے کو حقیقت پر مبنی قرار دیا اور کہا اس معاملے پر نجم سیٹھی سے معذرت کی بالکل کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں جسے کافی سمجھا جانا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :