سینیٹر پرویز رشید نے پی ایف یو جے مطالبے پر پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے وابستہ میڈیا ورکرز کے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے وزارت اطلاعات کو احکامات جاری کردیئے

جمعرات 2 جولائی 2015 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے مطالبے پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ میڈیا ورکرز کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت اطلاعات کو احکامات جاری کئے ہیں۔ جمعرات کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات سے ملاقات کی۔

جس میں انہیں میڈیا ورکرز کی کئی ماہ سے ان کے ادارے میں زیرالتوا تنخواہوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

جس پر پرویز رشید نے وزارت اطلاعات کے حکام کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے مالکان سے رابطے کر کے میڈیا ورکز کی تنخواہوں کی ادائیگی کو عیدالفطر سے قبل یقینی بنائیں۔

دوسری جانب نیشنل پریس کلب، پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور ملک بھر کے میڈیا ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تفصیلات سے آر آئی یو جے کے صدر علی رضا علوی 03005332758 اور جنرل سیکرٹری بلال ڈار 03335104014 سے رابطہ اور تحریری طور پر آگاہ کرے۔

متعلقہ عنوان :