Live Updates

پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والوں کو ماسوائے پچھتاؤے کے کچھ حاصل نہیں ہو گا‘جہانگیر بدر

پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہونے کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی سے سواء کچھ ھاصل نہیں ہو گا، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

جمعرات 2 جولائی 2015 21:37

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والوں کو ماسوائے پچھتاؤے کے کچھ حاصل نہیں ہو گا، جتنی عزت کارکنوں کو پیپلز پارٹی میں رہ کر ملتی ہے کوئی دوسری جماعت میں مل ہی نہیں سکتی پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہونے کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی سے سواء کچھ ھاصل نہیں ہو گا، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس کی محبت کو عام آدمی کے دل سے نکالنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے تاہم پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے جواز کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن حاجی سجاد چوہدری سابق ناظم ھاجی ناصر وحید کے ہمراہ اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی رہنماء انور سوہنا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جہانگیر بدر نے کہا کہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا پارٹی کا ہر جیالہ پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہے جس کی جانب سے پارٹی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرادری میں کوئی اختلاف تھا نہ ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو جلد ہی پیپلز پارٹی کی قدر ہو جائے گی اور اپنی حیثیت کا بھی بخوبی اندازہ ہو جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات