ملک کے تمام ادارئے اپنی ساخت کھو چکے،ملک میں قاتل حکمران عوام پر مسلط ہیں،شدید گرمی سے کراچی مے اموات کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت ہے

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارئے اپنی ساخت کھو چکے۔ملک میں قاتل حکمران عوام پر مسلط ہیں۔شدید گرمی سے بارہ سو افراد اپنی کی اموات کی زمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت ہیں ۔بی بی سی جھوٹوں کا امام ہے مگر حکومت ایسے معتبر ادارہ سمجھتی ہے ۔ادارے نے باعث خبیریں نشر کر کے مسلم امہ میں تقسیم در تقسیم کے یہودی فارمولا پر عمل کیا ہے ۔

حکمران دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں آپریشن ضرب عضب کو ملک و دین دشمن تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے، بصورت دیگر عوام پاکستان کا افواج پاکستان سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔وہ جمعرات کوولادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے کیتھولک گراؤنڈ کراچی میں کارکنان و صحافی حضرات کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں سمیت علامہ امین شہیدی ، علامہ نثار قلندی، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ مبشر حسن،حسن ہاشمی ،علامہ محمد علی ،علی حسین نقوی،آصف صفوی ،اصغر عباس زیدی،الفت عالم ،حیدر زیدی سمیت دیگرا کابرین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد افطار ڈنر کی پر وقار تقریب میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔گرمی ولوڈ شیڈنگ سے مرنے والے بارہ سو افراد کی اموات کی زمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت پر عائدہوتی ہے ۔اگر عوام نے ان غاصب حکمرانوں کو بھر منتخب کیا تو اس سے بڑے بحرانون کیلئے تیار ہوجائیں ۔حکمران حق حکمرانی کھو چکے عوام ان کے خلاف آٹھ کرڑیں ہوں ۔

سکیورٹی ادارے اگر اپنا حقیقی کردار ادا کرتے تو آج اس ملک میں سانحہ کوئٹہ،پشاور،لاہور سمیت سانحہ مادل ٹاؤن جیسے المناک سانحات نہیں ہوتے ۔وفاقی حکومت و ریاستی ادارے کالعدم جماعتوں کی پورے ملک میں سر پرستی کر رہی ہے۔ ملک میں جاری اس دہشت گردی سے نجات کا واحدحل امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت ہے ۔ اور اس اتحاد اور و حدت کی مثال ہمیں نواسہ رسول ﷺ حضرت حسن علیہ السلام کی ذات اقدس کا بغور مشاہدہ اور ان کی سنت پر عمل کر کے ہی حاصل ہو سکتی ہے انشا ء اللہ شیعہ و سنی متحد ہیں اور ہم اپنی وحدت سے ملک خداد پاکستان میں اسلام دشمن عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے طیار کردہ ایجنڈوں کو شکست دیتے آئیں ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کا سامنہ رہے۔

حکمران و ریاستی ادارے جان لیں کہ ملک کسی ریاستی ادارے کی نہیں عوام کی ملکیت ہے حکمران و ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ عوام ان کے خلاف اُٹھی تو ان کا اقتدار میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گا ۔دریں اثنا ء سر براہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے افطار ڈنر میں موجود علماء کرام و اکابرین سمیت صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ولادت امام حسن علیہ السلام پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :