زرداری کی لوٹ مار ،چوری اور نااہلی کے دور کا خاتمہ ہوچکا ہے ، ملک کو لوٹ کر اپنے پیٹ بھرنے والوں کو قانون کے کھڑے میں لاکر حساب دینا پڑے گا،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء وزیراعلیٰ سندھ وگورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو

جمعرات 2 جولائی 2015 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء وزیراعلیٰ سندھ وگورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا کہ زرداری کی لوٹ مار ،چوری اور نااہلی کے دور کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اب جنہوں نے ملک کو لوٹ کر اپنے پیٹ بھرے ہیں انہیں قانون کے کھڑے میں لاکر حساب کتاب دینا پڑے گا،جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف کارروائی شروع ہوتے ہی پارٹی قیادت ملک چھوڑ کر فرار ہوگئی اور جو ملک میں ہے وہ بھی فرار ہونے کی راہ تلاش کررہے ہیں،پیپلوں نے کرپشن کی انتی انتہا کردی تھی جو اب تحقیقات کرنے والے ادارے جہاں پہنچنتے ہیں وہاں سے لوٹ مار اور کرپشن کی داستان کے سوائے اور کچھ نہیں ،ملتا،انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدان ملک کو لوڑ کر اپنے مقاصد حاصل کر کے اب ملک سے فرار ہوگئے ہیں،لیکن ہم عوام کو کسی بھی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اس تباہی کے دہانے پر پہنچے ہوئے ملک کو ازسر نو تعمیر کر کے ترقی وخوشحالی اور روشن مستقبل کی طرف گامزن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :