نوشہرہ، سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کاعملے کے ہمرا چھاپہ ،سیکرٹری یوسی گنڈھیری امجد علی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

جیب سے رشوت کی لی گئی دوہزار روپے کی دستخط شدہ رقم برآمد، سیکرٹری یونین کونسل پیدائشی سرٹیفکیٹ، نکاح رجسٹریشن، فوتگی سرٹیفکیٹ ، طلاق سرٹیفکیٹ، انصاف کارڈ میں 80روپے فیس کی بجائے ہزاروں روپے بٹور رہا تھا، عوامی شکایت پر دھر لیاگیا، ساتھیوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 2 جولائی 2015 21:22

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ اصغر علی کا محکمہ انسداد رشوت ستانی کے سرکل افیسر ضلع نوشہرہ محمد طیب خان اورعملے کے ہمرا یونین کونسل گنڈھیری پر چھاپہ سیکرٹری یوسی گنڈھیری امجد علی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ اس کی جیب سے رشوت کی لی گئی دوہزار روپے کی دستخط شدہ رقم برامد، سیکرٹری یونین کونسل پیدائشی سرٹیفکیٹ، نکاح رجسٹریشن، فوتگی سرٹیفکیٹ ، طلاق سرٹیفکیٹ، انصاف کارڈ میں اسی روپے فیس کی بجائے ہزاروں روپے بٹور رہا تھا۔

اور عوامی شکایت پر اس کو دھر لیاگیا۔ اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ تفتیش کا دائر ہ وسیع کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سمیع اللہ ولد زید خان ساکن بہرام کلے رسالپور نے تھانہ انٹی کرپشن نوشہرہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ یوسی گنڈھیری کا سیکرٹری امجد علی ولد فرہاد خان سرعام غریبوں کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے تحریری درخواست میں لکھا کہ وہ اپنے بچوں کی پیدائشی سرٹیفکیٹ اور نکاح رجسٹریش کے لیے گیا تو امجد علی نے مجھ سے اسی روپے کی بجائے دو ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ سرکل افیسر محمد طیب خان نے کہا کہ ہم نے اس کا مقدمہ درج کیا اور میں ، سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ اصغرعلی اور افتخار احمد اور دیگر عملے کے ہمراہ گنڈھیر ی یوسی پہنچے سمیع اللہ کو دوہزار روپے کے دستخط شدہ نوٹ دئیے۔

اور سیکرٹری امجد علی نے اس کاغذات پر کاروائی شرو ع کردی اور ہم نے رنگے ہاتھوں اس کو گرفتار کرلیا اور امجد علی کی جیب سے دستخط شدہ نوٹ برامد کرلیے محمد طیب کے مطابق اس کے ساتھ دیگر ساتھیوں کوبھی شامل تفتیش کیا جائے کیونکہ اس کے خلاف درجنوں شکایت موصول ہوئی ہے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی بھی تصدیق ہے اور امجد علی نے کئی افغان مہاجرین کوپاکستانی شہری بنادیا ہے انصاف کار ڈ کی تصدیق بھی بغیر رقم دئیے نہیں ہورہی۔

امجد علی جعلی وکلاء اور نوٹری پبلک کے دستخط کرتا خو دہی سٹام پیپر فروخت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ بہت بڑا گروپ ہے جن کوبہت جلد بے نقاب کریں گے۔ اس ضمن میں ایک سکول ٹیچر نیاز علی نے بھی درخواست دی۔ جس پر اسسٹنٹ دائریکٹر لولکل گورنمٹ شرافت گل نے تیس جون کوامجد علی کو جواب طلبی کانوٹس جاری کیاتھا امجد علی نے کہا کہ اس نے دو ہزار وپے ضرور لے ہیں وہ اس میں سٹام پیپر عرضی نویس اور اخبار کی فیس بھی لی ہے۔ چونکہ یہ دوسرے ضلع کاتھا اس لیے اس کی رجسٹریشن بھی کرانی تھی اس نے کہا کہ سرکاری فیس اسی روپے اور نکاح رجسٹریشن کی فیس دو سو روپے ، سٹام پیپر کی فیس پچا س روپے اور اخبارات کی فیس تین سو روپے ہے۔ انٹی کرپشن پولیس ملزم کوکل عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرے گی۔