ٹرین حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئے

ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہمہ وقت موجودرہنے کی ہدایت، خون اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 2 جولائی 2015 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک ، ڈی جی ہیلتھ کے ہمراہ فوری طور پرجائے حادثہ پرپہنچ گئے جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے چناواں، جامکی چھٹہ گوجرانوالہ میں ٹرین حادثہ کے پیش نظر گوجرانوالہ، حافظ آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی -محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ٹرین حادثے کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے سینئرانتظامی افسروں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہمہ وقت موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے- ہسپتالوں میں تمام بلڈگروپس کے خون کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی اوربلڈڈونرزکی لسٹ بھی تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے- اعلامیہ میں ہدایت کی گئی کہ حادثے میں زخمی مسافروں کے لئے اضافی اور ضروری بیڈزکی فراہمی ، زندگی بچانے والی ادویات ، ویکسین اور دیگر طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے -اعلامیہ میں محکمہ صحت کی طرف سے آپریشن تھیٹرزاور ایمبولینسز کو مکمل طور پر تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹیلی فون ایکسچینج ، موبائل اور میگافون کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی-

متعلقہ عنوان :