پیسکو حکام ضلع سوات سمیت پورے صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ،صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان

جمعرات 2 جولائی 2015 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) ضلع سوات میں غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ ، کم وولٹیج اور اوور لوڈنگ کے خاتمے کے سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان نے جمعرات کے روز واپڈا ہاوٗس پشاور میں چیف انجینئر پیسکو اپریشن ندیم انور سے ملاقات کی اور ضلع سوات کے لوگوں کو غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

چیف انجینئرراپریشن نے صوبائی و زیر کو بتایا کہ چکدرہ کے مقام پر نئے گرڈ سٹیشن کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے انشاء اﷲ ان کی تکمیل سے ضلع سوات کے لوگوں کو لوڈ شیڈنگ ،کم وولٹیج اور اوور لوڈنگ کے سلسلے میں جو مشکلات درپیش ہیں اسکا مستقل بنیادوں پر آزالہ ہو جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مٹہ ٹو بہاء فیڈر پر بھی ایک ہفتے کے اندر اندر تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا جس سے بہاء روڑنیگار اور اسکے آس پاس دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کو بجلی فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح حلقہ پی کے 84 مٹہ سوات میں ٹرانسفارمروں ، بجلی کے کمھبوں کی فراہمی اور بجلی کی سہولیات سے محروم علاقوں کو بجلی کے سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہے صوبائی وزیر نے پیسکو حکام سے کہا کہ وہ ضلع سوات سمیت پورے صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حاتمے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ۔

متعلقہ عنوان :