عوامی اہمیت کے معاملات ، بدعنوانی کے خاتمے، سرکاری شعبے کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں اپناکردار ادا کریں
صدر مملکت ممنون حسین کی آڈیٹر جنرل رانا اسد امین سے گفتگو
جمعرات 2 جولائی 2015 20:58
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی اہمیت کے معاملات ، بدعنوانی کے خاتمے، سرکاری شعبے کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں اپناکردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات آڈیٹرجنرل آف پاکستان رانا اسد امین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوانِ صدر میں اُن سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے انہیں نئی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا ادارہ دیانتداری، معیار اور شفافیت کی اعلیٰ اقدار کے فروغ میں اہم کردار کا حامل ہے۔ صدر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کی شہرت کسی سکینڈل سے مجروح نہیں ہوئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب ملک صحیح سمت میں گامزن ہے اور مجموعی اقتصادی صورتحال مستقبل قریب میں مزید بہتر ہوگی۔
صدر مملکت نے آڈٹ کے شعبہ میں فرانزک، ماحول اور آئی ٹی آڈیٹنگ جیسے جدید ترین رجحانات کو بروئے کار لاتے ہوئے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ اور سرکاری شعبہ سے بدعنوانی اور نااہلی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مربوط کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، وزارت خزانہ اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے ساتھ آڈیٹر جنرل کے ڈیپارٹمنٹ کا قریبی رابطہ سرکاری مالیاتی مینجمنٹ، حکومتی اہلکاروں کے موثر احتساب اور پارلیمانی نگرانی کو تقویت دینے کے لئے ایک ناگزیر عنصر ہے۔ آڈیٹر جنرل نے صدر مملکت کو میرٹ، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لئے اپنے محکمے کی کارکردگی کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.