Live Updates

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 20:42

اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے عید کی خریداری شروع کر دی، جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ماہ رمضان کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی عید بازار سجنا شروع ہو گئے، سلے ان سلے ملبوسات ، ہوزری کے سامان، چوڑیوں، مصنوعی زیورات اور جوتوں کے خصوصی سٹال سج گئے ہیں، ان سٹالوں پر بڑی تعداد میں شہری اپنے بچوں کی عید کی خوشیاں پوری کرنے کے لئے خریداری میں مصروف نظر آ رہے ہیں ان سلے ملبوسات کی خریداری حتمی مرحلے میں ہے کیونکہ عید سے قبل ملبوسات سلوانے کے لئے ٹیلرز کے پاس رش بڑھ گیا ہے جبکہ بازاروں میں ان سلے ملبوسات منیاری کے سامان اور جوتوں کی خریداری کا سلسلہ روز بروز تیز ہو رہا ہے تجارتی مراکز میں کپڑے اور جوتوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ خصوصی سٹال بھی سج گئے ہیں اور سرشام ہی برقی قمقموں ، فینسی لائٹووں سے ان سٹالوں کو روشن کر دیا جاتا ہے جو خریداریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :