پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 41 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

جمعرات 2 جولائی 2015 20:35

اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مالی سال2015-16 ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام( پی ایس ڈی پی) کے تحت ریلویز ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 41 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق ریلویز کی جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 27 ارب 60 کروڑ44لاکھ 24 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 ارب43 کروڑ45 لاکھ 76 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال2015-16ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت ریلویز ڈویژن کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ایک ارب96کروڑ10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

گوادر کو کراچی سے منسلک کرنے کیلئے پی سی ٹو منصوبے کی فزیبلٹی کیلئے ایک کروڑ ، حویلیاں میں نئے ڈرائی پورٹ کیلئے زمین کی خریداری کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح پورٹ قاسم سے بن قاسم تک ٹریک کی حالت بہتر بنانے اور ڈبلنگ آف ٹریک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مین لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔