Live Updates

شہباز شریف نے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان غلط دیا تھا: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 20:34

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف نے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان غلط دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف کی جانب سے 2013 کے انتخابات سے قبل 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا غلط بیان دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پاکستان کیخلاف کام کررہے ہیں۔ بھارت سے روابط کی حقیقت آشکار ہورہی ہے، حقائق سامنے آنے کا وقت سامنے آگیا۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر کرنے کی کوشش کی جبکہ الطاف حسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ را کی سپورٹ میں الطاف حسین کا بیان ریکارڈ پر ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات