وزیراعلیٰ شہبازشریف کاخانیوال روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 2 جولائی 2015 20:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لودھراں کے قریب خانیوال روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورانتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔