پنجاب ہی نہیں پورا پاکستان بنی گالہ کی طرف دیکھ رہا ہے : ریحام خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 20:05

پنجاب ہی نہیں پورا پاکستان بنی گالہ کی طرف دیکھ رہا ہے : ریحام خان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ پنجاب ہی نہیں پورا پاکستان بنی گالہ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکرپرسن اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان بنی گالہ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنان کی شکایت پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کو کیسے بھول سکتی ہیں، پنجاب ان کاسسرال ہے، وہ جلد پنجاب میں آکر بیٹھیں گی۔ پنجاب ہمارا بڑا صوبہ ہے، سب ہی بنی گالہ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان بنی گالہ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :