پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی،ٹیم کا اعلان (کل)کیا جائے گا

عمر اکمل، محمد سمیع اورجنید خان ڈراپ، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ابتدائی 3میچز میں شرکٹ نہیں کر سکیں گئے عرفان احمد فٹ قرار،بلال آصف بطور بیٹسمین ٹیم کا حصہ ہوں گئے محمد رضوان، انوار علی،شعیب ملک بھی ٹیم کا حصہ ہوں گئے

جمعرات 2 جولائی 2015 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ نیسری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ۔ٹیم کا اعلان (کل)کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق عمر اکمل، محمد سمیع اورجنید خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔حارث سہیل انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گئے جبکہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ابتدائی 3میچز میں شرکٹ نہیں کر سکیں گئے۔

ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

چئیر مین پی سی بی شہریار خان نے حتمی ٹیم کی منظوری دے دی ہے ۔حتمی جبکہ عمر اکمل سلیکٹر کا اعتماد حاصل نہ کر سکے۔ ان کی جگہ مختار احمد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔محمد سمیع اور جنید خان کو بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ حتمی کھلاڑیوں میں اظہر علی، احمد شہزاد، شعیب ملک، محمد حفیظ، بابر اعظم، سرفرازاحمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، اسد شفیق، راحت علی، بلال آصف اور انوار علی شامل ہیں۔پی سی بی نے ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہونے والے محمد عرفان کو فٹ قرار دیا ہے وہ سری لنکا کے خلاف کم بیک کریں گے۔

متعلقہ عنوان :