Live Updates

رمضان المبارک اطاعت و فرمابرداری کے اعلان پر ڈٹ جانے کا مہینہ ہے‘اظہر اقبال حسن

حکومت رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب

جمعرات 2 جولائی 2015 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اطاعت و فرمابرداری کے ا علان پر ڈٹ جانے کا مہینہ ہے،قرآن عظیم الشان اسی مہینے میں نازل ہوا قرآن اﷲ کی حاکمیت کا تصور دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی پی 141شمالی لاہور کے افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پروگرام سے جماعت اسلامی پی پی141 کے امیر عاصم حبیب بٹ ، زاہد شباب بٹ اور عمران الحق نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ا س مبارک مہینے میں اﷲ تعالیٰ مسلمانوں کے لیے اجر و ثواب کی بارش کرتا ہے اس میں اجتماعی ماحول کی وجہ سے نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو جاتاہے شیطان اور اس کے چیلوں کو اﷲ کے مخلص بندوں کو بہکانے اورگمراہ کرنے کے لیے ساز گار ماحول نہیں ملتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزہ بلکہ تمام عبادتوں کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے اﷲ تعالی ٰ کی حاکمیت کے تصور کو دین کے ہر شعبے میں غالب اور نافذ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان آرڈنیس پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔ ریلولے اسٹیشنز ، بس اسٹینڈز اور اسپتالوں جیسے مقامات جہاں پر مسافر اور مریضوں کوچھوٹ ہوتی ہے لیکن وہاں پرغیر مسافر ، صحت مند افراد اور روزہ خور افراد کی کثر ت موجود ہوتی ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر ریسٹورنٹس ، چائے خانے دن کے اوقات میں کھلے ہوتے ہیں ا حکام بالا کی ناک کے نیچے ان مقامات پر کھلے عام احترام رمضان آرڈیننس کا مذاق اُڑایا جارہا ہے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات