اسلام آباد، اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے کار لفٹر افغانی گروہ کے تین ملزمان کو مقابلے کے بعدگرفتار کر لیا

قبضہ سے جعلی نمبرپلیٹ والی مسروقہ کا ربرآمد

جمعرات 2 جولائی 2015 19:48

اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے کار لفٹر افغانی گروہ کے تین ملزمان کو پولیس مقابلہ کے بعد تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی جے پی روڈ سے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے تھا نہ نیو ٹا ؤ ن کے علا قہ سے چوری کی گئی مسروقہ کا ر جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو ئی تھی بھی بر آمد کرلی۔ علا وہ ازیں پولیس ٹیم نے ایک گر وہ کے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک ٹیو ٹا ہا ئی ایس بر آمد کرلی۔

ملزمان کا یہ گر وہ چوری شدہ گا ڑیوں کو KPKمیں فروخت کر تے تھے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سینئر پولیس افسران نے کار چوری کے انسداد اور ان میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن ( ر ) محمد الیا س کو ٹا سک دیا ۔ جنہو ں نے انچارج اینٹی کا ر لفٹنگ سیل ڈی ایس پی غلا م محمد با قر کی زیر نگر انی منظو ر الہی ، نا در علی، میا ں نو ر اﷲ ،حبیب اﷲ ، اے ایس آئیز ، عبد الر ؤ ف ، نشاط خان ،محمد نثا ر اور اﷲ داد کنسٹبیلا ن پر مشتمل دو پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ۔

(جاری ہے)

ایک پولیس ٹیم جو کہ تھا نہ سبز ی منڈی کے علا قہ آئی جے پی روڈ نزر نا کہ ٹول پلا زہ آ ؤ ٹ سا ئیڈ پر چیکنگ کر رہی تھی کہ مخبر خا ص کی اطلا ع پرٹیو ٹا کر ولا GLIکا ر رجسٹر یشن نمبر DD-447-ICT کو روک کر چیک کی تو کا ر میں پا نچ اشخا ص سوار تھے جن میں سے ڈرائیونگ سیٹ پر اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دو نو ں اشخا ص کا ر سے نیچے اتر کر کا ر کی پچھلی جا نب بھا گتے ہو ئے فائر نگ شروع کر دی گو لیا ں کا ر کی ٹینکی و ٹا ئر اور بمپر پر لگی ۔

پولیس نے حکمت عملی سے تین کس ملزمان بنی اﷲ عرف چراہ، ظریف اور نو اب سا کنا ہا ئے افغا نستا ن کو گرفتار کر لیااور ملزمان کے خلاف تھا نہ خلاف تھا نہ سبز ی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلو م ہو ا کہ ملزمان نے یہ گا ڑ ی تھا نہ نیو ٹا ؤ ن کے علا قہ سے چوری کی ہے جس کے متعلق مقدمہ درج ہے۔ جبکہ گا ڑ ی پر انہو ں نے بوگس نمبر پلیٹ لگا ئی ہو ئی تھی گا ڑ ی کا اصل نمبر-ICT CW-166ہے ملزمان نے مزید بتا یا کہ راولپنڈی اور اسلام آ باد سے گا ڑ ی چوری کرکے KPKمیں فروخت کر تے ہیں ۔

جن میں ملزم نبی اﷲ عرف چروااور نو اب خا ن کے خلا ف راولپنڈی اور اسلام آ باد میں کا ر چوری کے مقدما ت درج ہیں ۔ مو قع سے فرار ہو نے والے ملزم جہا نگیر اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی ان کو گرفتار کر لیا جا ئے گا ۔ دوسری پولیس ٹیم نے ایک اور کا رروائی کے دوران گا ڑ یا ں بک کرکے KPKمیں لے جا کر فروخت کر نے والے پا نچ رکنی گر وہ جن میں امین عرف بلا ، محمد سا جد سا کناہا ئے راولپنڈی ، خالد عرف جنگی ، یحیی خا ن سا کنا ہا ئے چا رسدہ اور خا لد سکنہ پشاور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک ٹیو ٹا ہا ئی ایس رجسٹر یشن نمبر LES-2288ما ڈل 2013بر نگ سلو ر ما لیتی 25لا کھ روپے جو کہ تھا نہ ما ر گلہ کی حدود جی نا ئن مر کز سے بک کی گئی تھی بر آمد کرلی ہے ملزمان نے یہ گا ڑ ی سیکٹر G-9مرکز سے بک کی جس کا KPKمیں لے جا کر فروخت کر دیا ۔

انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ہر عالم خان نے اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :