پاک افواج کے جوانوں کی سپیشل ٹر ین حادثے میں شہادتوں پر افسوس ، ،لو احقین سے ہمددری کا اظہار کرتے ہیں‘میا ں محمود الرشید

بدقسمتی سے حکمرانوں کے پاس عوام کے جان ومال کا تحفظ کر نے کیلئے کوئی ویژن نہیں ،پو لیس کو بھی حکمران آئین وقانون کی بجائے

جمعرات 2 جولائی 2015 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئین وقانون نہیں ’’گلو کر یسی ‘‘کی حکو مت قائم ہے ‘30سالوں میں پو لیس اور تھانہ کلچر ختم نہ کر سکنے والی (ن) لیگ سے قوم کوکسی بھلائی کی توقع نہیں ‘پنجاب میں پو لیس میں میرٹ پر نہیں (ن) لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کی مر ضی سے بھر تیاں ہو تیں ہیں ‘ پنجاب کے حکمران امن وامان یقینی نہیں بنا سکتے‘ پاک افواج کے جوانوں کی سپیشل ٹر ین کے حادثے میں شہادتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کے جان ومال کا تحفظ کر نے کیلئے کوئی ویژن نہیں اور پو لیس کو بھی حکمران آئین وقانون کی بجائے اپنی مر ضی کے مطابق چلاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پو لیس سمیت تمام قومی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نا ہو گا ۔ تحر یک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں پو لیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے جسکی وجہ سے عوام کو فوری اور سستا انصاف مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ (ن) لیگ اپنی پسند اور نا پسند کے مطابق فیصلے کر نے کی بجائے ملک کو آئین کے مطابق چلا ئے او ر حکمرانوں نے قوم سے جو انتخابی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے جوانوں کی سپیشل ٹر ین کے حادثے میں شہادتوں پر دلی افسوس اور اُن کے لو احقین سے ہمددری کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہے کہ اﷲ شہید ہونیوالوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافر مائے ۔