سروسز پر 16فیصد ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر حکومت نے ہائیکورٹ بار کے خط کا کوئی جواب نہ دیا

حکومت دانستہ طور پہ انصاف مہنگا کرنا چاہتی ہے ،وکلاء عہدیداروں نے احتجاج کی دھمکی دے دیدی

جمعرات 2 جولائی 2015 19:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) نئے مالی سال کے بجٹ میں سروسز پر 16فیصد ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر حکومت نے لاہور ہائیکورٹ بار کے خط کا کوئی جواب نہ دیا ،وکلاء تنظیموں نے فیصلہ واپس نہ لئے جانے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکوٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے وکلاء کی سروسز پر 16فیصد ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دانستہ طور پر انصاف کا عمل مہنگا کرنا چاہتی ہے اور بڑے سٹیک ہولڈر سائلین سے بھی ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں بار کی جانب سے وزیر خزانہ کو خط بھی لکھا گیا تھا جس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے آئندہ ہفتے بار کا اجلاس طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء اس تناظر میں احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :