منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

وکلاء ٹیم کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی نقل آج ملنے کا امکان ہے جس کے بعد نئی درخواست دائر کی جائیگی

جمعرات 2 جولائی 2015 19:44

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ایان علی کی جانب سے لطیف کھوسہ درخواست دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کردی تھی جس کے بعد سپر ماڈل رواں ہفتے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کی جانب سے لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کریں گے۔ایان علی کی وکلا ء ٹیم کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی نقل آج جمعہ کل تک مل جائے گی جس کے بعد نئی درخواست دائر کی جائے گی۔