کراچی میں موجودہ آپریشن کو منطقی انجام تک لائے بغیر سیاسی و معاشی استحکام ممکن نہیں ،ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ،وقت آن پہنچا کہ ان قوتوں کو بے نقاب کرنے کیلئے دلیرانہ فیصلے کیے جائیں
امیر انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل کا ملک میں موجودہ صورت حال پر اظہارخیال
جمعرات 2 جولائی 2015 19:10
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) امیر انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل کا ملک کی مجموعی صورت حال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کراچی میں موجودہ اپریشن کو منطقی انجام تک لائے بغیر سیاسی و معاشی استحکام ممکن نہیں ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
کیونکہ بعض سیاسی قائدین وطن کی بیخ کنی میں پیش پیش ہیں۔ وقت آپہنچا ہے کہ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد اور بھارتی وزیراعظم کے جارحانہ تیور کا منطقی جواب دلیرانہ طریقے سے دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پچھلی کئی دہائیوں سے ان سازشوں کا شکار چلا آرہا ہے۔(جاری ہے)
جس میں بعض اپنوں اور غیروں کی مہربانیاں شامل حال رہی ہیں۔ اور مختلف ادوار میں اور پاک بھارت دوستی کے غبارے میں اس قدر ہوا بھری جاتی رہی اور ایسے موثر انداز میں پروپیگنڈہ کیا گیا گویا پاکستان کا وجوداس دوستی کے بغیر ادھورا ہے اور نتیجے میں کیا ملا؟بھارتی اسلحہ کی فہرست ‘ بھارتی تربیت شدہ پاکستانی دہشت گرد ، ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے ناقابل تردید شواہد ‘ایک سیاسی جماعت کے قائد ملک کے گلی کوچوں میں جنگ کرنے کا اعلان اور وزیرداخلہ بلوچستان کی بھارتی مداخلت کے خلاف چشم کشا حالیہ پریس کانفرنس اور پاکستان کو عالمی سطح پر انتہائی زہریلے پروپیگنڈے کا نشانہ بنانے کے شواہد ان تمام تر صورت حال کے پیش نظر اگر حکومت نے بین الاقوامی وقومی سطح پر دو ٹوک اقدام نہ کیے تو ملک کی سالمیت کو نظر انداز کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔
اس لیے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہوش کہ ناخن لیں اور ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے دلیرانہ فیصلے کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.