آصف زرداری کا گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

جمعرات 2 جولائی 2015 19:07

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کے حادثے اوراس میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 12افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں گوجرانوالہ کے نزدیک ٹرین حادثہ کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔

خبروں کے مطابق پل کے ٹوٹ جانے سے ٹرین کی تین بوگیاں نہر میں گر گئیں۔ اس حادثہ میں پاکستانی فوج کے کرنل اور ان کے اہلِ خاندان کے علاوہ دیگر آٹھ فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔ آصف علی زرداری نے اﷲ تعالیٰ سے شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعابھی کی۔

متعلقہ عنوان :