ڈاکٹر تنویر زمانی کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق ہے نہ وہ پارٹی کی ترجمانی کرتی ہیں

ترجمان پیپلز پارٹی کا ڈاکٹر زمانی سے لاتعلقی کا اظہار

جمعرات 2 جولائی 2015 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر تنویر زمانی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، ٹاک شو، انٹرویو میں پارٹی کی ترجمانی نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر تنویر زمانی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق تنویرزمانی پاکستان پیپلز پارٹی کی عہدیدار نہیں ہے نہ ہی اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق ہے، ڈاکٹر تنویر زمانی ٹیلی ویژن ٹاک شوک اور انٹرویوز میں پیپلز پارٹی کی ترجمانی نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :