امین فہیم نے فیصل کریم کنڈی کو پی پی پی پارلیمنٹیرین کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا، نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 2 جولائی 2015 19:07

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کو پی پی پی پارلیمنٹیرین کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور ان کا شمار پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے ، فیصل کریم کنڈی کے والد فضل کریم خان کنڈی بھی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین سے منسلک رہے ۔ فیصل کریم کنڈی 2008ء کے عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :