وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور شہید فوجی جوانوں کے خاندانوں سے اظہار افسوس

جمعرات 2 جولائی 2015 19:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور شہید افسران اور جوانوں کے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر آباد کے قریب ہیڈ چھنانواں کا ریلوے پل ٹوٹنے سے پاک فوج کے دستے لے جانیوالی خصوصی ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گر گئیں جس میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت 12 جوان شہید ہوگئے ۔ وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور شہید افسران اور جوانوں کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :