بجلی بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی عوام پر اضافی بوجھ ہے،مہنگی بجلی کے باعث عوام پہلے ہی پریشانی میں مبتلا ہیں ،بجلی بلوں پر17کی بجائے51 فیصد سیلز ٹیکس اور اضافی ٹیکسز کی وصولی ختم کی جائے

مسلم لیگ (ق)کے جوائینٹ سیکرٹری لاہور کامران سیف کا بیان

جمعرات 2 جولائی 2015 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ لیسکو کی جانب سے بجلی بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی عوام پر اضافی بوجھ ہے ،بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کئے گئے اضافوں سے مہنگی بجلی کے باعث عوام پہلے ہی پریشانی میں مبتلا ہیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی ان کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ ہوشربا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر صبر کی تلقین عوام کے لیے حیران کن ہے عوام دو سال سے صبر کررہے ہیں ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اگر حکومت دو سال میں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکی تو2017میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوسکے گی ہاں یہ مدت ن لیگ کے اقتدار کے خاتمہ اور نئے الیکشن کے مدت ضرور ہے ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ بجلی بلوں پر 17فیصد کی بجائے 51فیصد تک جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی اور دیگر اضافی ٹیکسوں گیس انفراسٹرکچر وغیرہ کی وصولی ختم کی جائے کیونکہ اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے اوربجلی بلوں پر غیر قانونی ٹیکسوں اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی فی الفور ختم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :