خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فوج کی نگرانی میں 365 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کروانے کا اعلان کروا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 18:59

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) الیکشن کمیشن نے فوج کی نگرانی میں خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 365 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کروانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے اہم ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے 365 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ فوج کی نگرانی میں کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کو یقین دہانی کروائی کے 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی بدنظمی کی باقائدہ تحقیقات کروائی جائے گی۔