اعجازاحمد چوہدری کا گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 2 جولائی 2015 18:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے پولیٹیکل ایڈوائزر اعجازاحمد چوہدری نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ او ر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ حادثہ ریلوے انتظامیہ کی نااہلی اورناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انگریز دورکے بنے ہوئے ریلوے پل خستہ حال ہو چکے ہیں ان خستہ حال پلوں کو دوبارہ تعمیر نہ کرنا ریلوے احکام کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی انتہا ہ ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ ہلاکتوں کے ذمہ دار ی ریلوے وزیر اور انتظامیہ پر عائدہوتی ہے ، ریلوے انتظامیہ انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے ، اگر ان خستہ حال پلوں پر بھروقت توجہ دی جاتی توان قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا، تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔