پاکستانی پوزیشن ہولڈرطلبہ کا سویڈن میں یونیورسٹی آف لنڈن کا دورہ

طلبہ کو یونیورسٹی حکام کی طرف سے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ، اساتذہ سے تبادلہ خیال یورپ کے مطالعاتی دوروں کا موقع فراہم کرنے پر پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ کا وزیراعلی پنجاب کو خراج تحسین

جمعرات 2 جولائی 2015 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب پروگرام کے تحت ملک بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے37رکنی وفد نے سویڈن میں یونیورسٹی آف لنڈکا دورہ کیا -سویڈش یونیورسٹی پہنچنے پر یونیورسٹی حکام کی طرف سے پاکستانی طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بریفنگ دی گئی - پاکستانی طلبہ نے یونیورسٹی آف لنڈ کے طریقہ تعلیم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا-یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی آف لنڈ کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے- پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ نے یورپ کے مطالعاتی دورے کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا -پوزیشن ہولڈرطلبہ کا کہنا ہے کہ یورپی تعلیمی اداروں کے دوروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے-پاکستانی طلبہ کے وفد نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے بھی تبادلہ خیال کیا-

متعلقہ عنوان :