صحت کی معیاری اور تعلیم کی جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

خواتین کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ سکیم ، اجالا پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور خود روزگار سکیم سے مستفید ہو رہی ہے‘صوبائی وزیر

جمعرات 2 جولائی 2015 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہصوبائی حکومت عوام کو تعلیم کی معیاری و جدید اور صحت کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہی ہے ،موجودہ مالی سال کے دوران مجموعی بجٹ کا 27 فیصد 310 ارب 20 کروڑ روپے تعلیم کے لئے اور 14 فیصد 166 ارب 13 کروڑ روپے صحت کے لئے مختص کیا گیا ہے ، صوابدیدی فنڈز کا95فیصد حصہ لوگوں کے علاج معالجہ اور انتہائی غریب افراد کی مالی امداد پر خرچ ہوتا ہے، ایک اورانقلابی فیصلے کے تحت خواتین کو ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 3سال کی خصوصی رعایت بھی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ خواتین کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ سکیم ، اجالا پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور خود روزگار سکیم سے مستفید ہو رہی ہے-نوجوانوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمننے کہا کہ گزشتہ دور میں ایک لاکھ 40 ہزار سکول ٹیچرز شفاف طریقے سے بھرتی کئے اور مزید سکول ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے-انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران چار نئے دانش سکول ، 990 ہائی سکولز میں کمپیوٹرلیبز کی تنصیب، 7500 سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی اور 500 نئے سکول کھولے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات خصوصا کم وسیلہ لوگو ں کے لئے تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دے رہی ہے اور انڈوومنٹ فنڈ ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت طلبہ کو وظائف فراہم کئے جائیں گے تاکہ کم وسائل رکھنے والے طلباء و طالبات کو تعلیم کی معیاری و جدید سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مسحق طلباء کو قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے - مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصلکرنے کے لئے بھرپوراقدامات کر رہی ہے-انہوں نے کہا کہ 10 ارب 82 کروڑ روپے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لئے مختص کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ سکیم شروع کی جارہی ہے جس کی بدولت کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں- انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر اضلاع خصوصاً جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :