تعلیم ملکی ترقی کیلئے میرے خواب کی کنجی ہے: وزیر اعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 18:40

تعلیم ملکی ترقی کیلئے میرے خواب کی کنجی ہے: وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم ملکی ترقی کیلئے ان کے خواب کی کنجی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے معروف اخبار عرب نیوز میں لکھے گئے مضمون میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تعلیم ملکی ترقی کیلئے ان کے خواب کی کنجی ہے۔سماجی ترقی کیلئے تعلیم اولین ضرورت ہے۔تعلیم ہی انسان کو اس کے حقوق و فرائض سے آگاہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 60 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے تاہم پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم تک رسائی دینے کے عزم پر قائم ہیں اور اسی سلسلے میں تعلیم کیلئے مخصوص بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور اگلے تین سال میں تعلیم کا بجٹ 4 فیصد تک لے جائیں گے۔ وزیر اعظم کا مزید لکھنا ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند سکولوں کو نشانہ بنارہے ہیں تاہم سانحہ پشاور کے بعد جو عزم کیا اس پر قائم ہیں جبکہ ملک میں تمام بچیوں تک تعلیم کی رسائی کو بھی ممکن بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :