فلڈ اینڈ رین ایمرجنسی 2015۔اہم اجلا س ،آبی گزر گا ہو ں سے تجاوزا ت ختم کی جا ئیں گی، چیف سیکرٹری سندھ

جمعرات 2 جولائی 2015 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کی زیر صدا ر ت جمعرات کو اعلیٰ سطحی اجلا س میں مو ن سو ن و سیلا ب 2015کے پیش نظر ہنگا می انتظا ما ت اور حکمت عملی کا جا ئز ہ لیا گیا ،اجلا س میں سینئر ممبر بو ر ڈ آف ریو نیو ممتا ز علی شا ہ ،سیکریٹری آبپا شی ظہیر شا ہ ،کمشنر کرا چی شعیب احمد صدیقی ،سیکریٹری خزا نہ سہیل را جپو ت ،ڈی جی پی ڈی ایم اے سلما ن شا ہ ،فا ئیو کو ر ( 5 Crops)انجینئرز ری پریزینٹو ز اور دیگر افسرا ن نے شر کت کی ۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رو شن علی شیخ اور ایم ڈی سیڈ ا با بر آفندی بھی مو جو د تھے ۔چیف سیکریٹری نے کمشنر کرا چی کو ذمہ دا ر ی تفویض کی کہ وہ کرا چی میں متوقع با رشو ں کے پیش نظر مشکلا ت سے مو ثر طو ر پر نمٹنے کے لئے کے ایم سی ،ڈسٹڑکٹ میو نسپل کا رپو ریشنز ،کنٹو نمنٹ بو ر ڈ اور دیگر متعلقہ ادا رو ں کا اجلا س منعقد کریں اور مو ن سو ن 2015سے نمٹنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کرا چی کی حکمت عملی (رین ایمرجنسی پرو گرا م ) وضع کرنے میں رہنما ئی اور تعا و ن کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے سیکریٹری آبپا شی اور متعلقہ چیف انجینئرز پر زور دیا کہ وہ مخدو ش ،قا بل مرمت اور مرمت شدہ پشتوں کا معا ئنہ کریں اور حسب ضرورت فلڈ پریپئر ڈ ینس پلا ن 2015کو اپ ڈیٹ کریں تا کہ ہنگا می صو ر ت میں خو ش اسلو بی سے فرا ئض کی انجا م دہی یقینی ہو سکے ۔انہو ں نے وا ضح کیا کہ حکو مت کی زیر و ٹا لرینس پا لیسی کے تحت آبی گزر گا ہو ں پر قا ئم تجا وزا ت کا خا تمہ یقینی بنا یا جائے گا ۔

انہو ں نے تما م عا ملین اشترا ک پر زور دیا کہ وہ دل جمعی سے مشترکہ حکمت عملی اختیا ر کریں تا کہ عوا م النا س ،املا ک ،مویشی اور وسا ئل کی بھر پو ر حفاظت ہو سکے ۔سیکریٹری ظہیر شا ہ نے بریفنگ میں بتا یا کہ تما م مخدو ش بند مستحکم کردیئے ہیں گھو ٹکی ،سکھر ،سجا و ل ،کو ٹر ی سمیت ہر جگہ بھر پو ر حفا ظتی اقدا ما ت عمل میں لا ئے جا چکے ہیں ۔سینئر ممبر بو ر ڈ آف ریو نیو ممتا ز علی شا ہ نے فلڈ اینڈ رین ایمر جنسی پلا ن کو ضلعی سطح پر مستحکم کر نے کی ضرورت پر زور دیا ،کمشنر کرا چی شعیب احمد صدیقی نے نا لو ں کی صفا ئی کے سلسلے میں ڈی ایم سیز کے کر دا ر کی تعریف کی اور اظہا ر افسو س کیا کہ کے ایم سی بھر پو ر کر دا ر ادا نہ کر سکی ،رو شن علی شیخ نے یقین دہا نی کرا ئی کی وہ حقیقی بنیا د پر ہنگا می صور ت حا ل سے نمٹنے کے لئے خدما ت انجا م دیں گے ۔

بعد میں چیف سیکریٹری نے اخبا ر نویسیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ اجلا س میں مو ثر حکمت عملی پر قرا ر وا قعی با ت ہو ئی اور فا ئیو کو ر سمیت تما م عا ملین اشترا ک نے اطمینا ن ظا ہر کیا کہ تجا وزا ت کا خا تمہ یقینی بنا یا جا رہا ہے انشا ء اﷲ مو ثر حکمت عملی کے بھر پو ر نتا ئج سے مستفید ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :