ترک وفد کا رمضان بازار ٹاؤن شپ کا دورہ

اشیائے خوردونوش کے اسٹالوں، آویزاں ریٹ لسٹوں، صفائی ، پارکنگ اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 2 جولائی 2015 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وفد کے تمام ارکان نے رمضان بازار ٹاؤن شپ کا دورہ کیا- ایڈیشنل کمشنر لاہور وسیمہ عمر و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے- ترک وفد کے اراکین مصطفی اذکان، ثریا اتونشنک، امینہ طاؤل نے رمضان بازار ٹاؤن شپ میں اشیائے خوردونوش کے اسٹالوں، آویزاں ریٹ لسٹوں، صفائی ، پارکنگ اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا- مصطفی اذکان نے ترجمان کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ایسے سستے بازارمتوسط آمدنی اور کم آمدنی کے حامل افراد کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں- امینہ طاؤل نے بازار میں صفائی، سیکورٹی اور پارکنگ انتظامات پر مسرت کا اظہار کیا - ترک وفد نے رمضان بازار ٹاؤن شپ کے دورے کے دوران حکومت پنجاب کی اس مساعی کو کھل کر خراج تحسین پیش کیا- ترک وفد نے بازار میں موجود وافر مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کی مختلف اقسام میں خصوصی طور پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا-