ہائیکورٹ نے لاہور میں کول پاور پوائنٹ بنانے کیخلاف زمین کی ایکوائزیشن پر حکم امتناعی جاری کر دیا
انرجی ڈیپارٹمنٹ ،پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ، محکمہ ماحولیات وغیرہ سے 15جولائی تک جواب طلب کرلیا گیا
جمعرات 2 جولائی 2015 18:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں کول پاور پوائنٹ بنانے کیخلاف زمین کی ایکوائزیشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 15جولائی تک انرجی ڈیپارٹمنٹ،پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ، محکمہ ماحولیات وغیرہ سے جواب طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز لاوہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے شیخ احمد داؤد اور دیگر پانچ شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔
محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں بحث کرتے ہوئے بتایا کہ پوری دنیا میں کوئلے چلنے والے بجلی کے پلانٹ ختم ہورہے ہیں مگر پاکستان میں پیسے بنانے کے لیے یہ لگائے جارہے ہیں۔ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ جہاں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرتے ہیں وہاں علاقے میں رہائشی زندگی ناپید ہوجاتی ہے 03جون کو 1188کنال5مرلہ موضع خیرہ اور موضع سلطان پورہ تحصیل شالیمار ضلع لاہور سے ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ایل ڈی اے نے 13جون 2015ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس علاقے کو رہائشی علاقہ ڈکلئیر کردیا ہے اس علاقے میں کوئلے سے چلنے والا پلانٹ لاہور میں لگانے سے فضاء اور پانی آلودہ ہوجائے گا اس سے زندگیوں کو خطرہ ہوگا اور یوں آئین کے آرٹیکل 9،14،18،23 اور25 کی خلاف ورزی ہوگی حکومت پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی نے زمین ایکوائر کرنے سے قبل ماحولیاتی تجزیہ یعنی ای آئی اے نہیں کرایا جو کہ ماحولیاتی ایکٹ کے تحت ضروری ہے نہ ہی عوامی شنوائی کی گئی ہے مطلوبہ پلانٹ جوکہ شالامار باغ جو کہ قومی ورثہ ہے کے قریب ہے اور تفریحی پارک اورجلوواٹر پارک کے قریب بنایا جارہا ہے اس علاقے میں کئی ہسپتال اور سکول موجود ہیں اس لیے اس پلانٹ کو لگانے کی اجازت نہ دی جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.