بلاول زرداری کا ٹرین حادثہ میں یونٹ کمانڈر سمیت پاک فوج کے 12جوانوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار

جمعرات 2 جولائی 2015 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گجرانوالہ کے قریب ٹرین حادثہ میں یونٹ کمانڈر سمیت پاک فوج کے بارہ جوانوں کے جاں بحق ہونے پر انتہائی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی ٹرین کی چار بوگیوں میں پاک فوج کے جوان سوار تھے جو گجرانوالہ کے قریب نہر میں الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں یونٹ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل عامر جدون سمیت پاک فوج کے بارہ جوان شہید ہوگئے ۔ حادثے کے نتیجے میں اپنے پیاروں سے جدا ہونے والے لواحقین سے ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔