میرپور خاص، نیشنل بنک کسٹمر سینٹر منیجر کی مبینہ غفلت کے سبب ر یٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پریشانی کا سامنا

جمعرات 2 جولائی 2015 18:24

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) نیشنل بنک کسٹمر سینٹر منیجر کی مبینہ غفلت کے سبب ر یٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پریشانی کا سامنا ۔اطلاعات کے مطابق نیشنل بنک آف پاکستان نے اپنے پنشنر صارفین کی سہولت کی (CFC)کی برانچ قائم کی۔جہاں سے ر یٹائرڈ سرکاری ملازمین ہر ماہ پنشن لیتے ہیں ۔مگر نیشنل بنک کسٹمر سینٹر(CFC) مینیجر کی مبینہ غفلت اور بدتمیزی کے سبب بزرگ وخواتین سارے دن اس شدید گرمی میں کھڑا ہونے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

مگر مذکورہ مینیجر حکومت کی نیک نامی کو خراب کررہاہے۔ پنشنر وں کاکہناہے کہ مینیجر صاحب ہمیں ہرماہ پریشان کراتا ہے جس میں اس کی بدینتی اور کرپشن کا عنصر ہے ۔کیوں کہ ہر بغیر ٹوکن والے سیکڑوں افراد کو بروقت ادائیگی کرتے ہیں جب کہ ہمیں سارے دن ٹوکن دے کر انتظار کرایا جاتا ہے ۔انہوں نے نیشنل ،اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شفاف انکوائری کریں اور دیکھیں کے کتنے لوگوں کو ٹوکن جاری ہوئے ہیں اور پنشن وصول کرنے والے کتنے تھے ۔