پیپلز پارٹی پنجاب کو مزید فعال بنایا جائے: بلاول بھٹو

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 18:23

پیپلز پارٹی پنجاب کو مزید فعال بنایا جائے: بلاول بھٹو

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماوَں کو ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کو مزید فعال بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلاول ہاوَس کراچی میں پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، منظور وٹو، فردوس عاشق اعوان۔

(جاری ہے)

مخدوم احمد محمود نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے رہنماوَں کو ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کو مزید فعال بنایا جائے جبکہ پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سی ای سی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے عید کی بعد پنجاب کا دورہ کرنے اور کارکنان سے ملاقاتیں کرنے کا اعلان کیا۔