گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تفصیلی رپورٹ 72 گھنٹے میں سامنے لے آئیں گے: سعد رفیق

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 18:10

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تفصیلی رپورٹ 72 گھنٹے میں سامنے لے آئیں گے: ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تفصیلی رپورٹ 72 گھنٹے میں سامنے لے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹرین کو گوجرانوالہ میں حادثہ پیش آنے کے حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ 72 گھنٹے میں سامنے لے آئیں گے۔

(جاری ہے)

اب تک اطلاع کے مطابق کسی دھماکے کے آثار نظر نہیں آئے تاہم بظاہر لگتا ہے کہ حادثے میں کچھ بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ۔

وزیر ریلوے نے بتایا ہے کہ ریلوے ٹریک کو صبح ہی چیک کیا گیا تھاجبکہ پاکستان ایکسپرس حادثے سے 90 منٹ قبل ہی اسی ٹریک سے گزری تھی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کے پل کی خستہ حالی کی باتیں بے بنیاد ہیں، ریلوےٹریک کے حوالے سے ریلوے اینجنئیرز ہی بہتر رپورٹ دے سکتے ہیں۔