Live Updates

کراچی، عمران خان کے حکومت پردھاندلی الزامات جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ،اسلم ابڑو

جمعرات 2 جولائی 2015 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) عمران خان کے وفاقی حکومت پردھاندلی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں،پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ،ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑونے کہاہے کہ تحریک انصاف نے قوم کے سامنے بھرے جلسوں میں حکومت پرالیکشن دھاندلی کے الزامات لگائے لیکن عمران خان جوڈیشل کمیشن کوایک بھی ثبوت تاحال فراہم نہیں کرسکے ہیں۔

(جاری ہے)

قوم کوگمراہ کرنے پرتحریک انصاف کے سربراہ پرملک سے غداری کامقدمہ دائرکیاجائے ،پارٹی رہنماء نے مزیدکہاکہ وفاق کی جانب سے سندھ کو فراہم کردہ خصوصی گرانٹ وزیراعظم کی سندھ دوستی کاواضح ثبوت ہے ،وزیراعظم نوازشریف ملک میں بدامنی کاقلع قمع کرنے کیلئے آپریشن میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں ملک میں امن اورخوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :