پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر نیوالوں کے ہاتھ توڑ دیں گے ،کسی کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘تحر یک انصاف کے ’’ٹائیگرز‘‘بلدیاتی انتخابات کو ہر صورت شفاف بنائیں گے ‘ پارٹی ٹکٹ میں قر بانیاں دینے والوں کو نظر انداز نہیں کیاجائیگا‘امید ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ دھاندلی کر نیوالوں کے خلاف آئیگا

تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کی جاویدحسن منج اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر نیوالوں کے ہاتھ توڑ دیں گے کسی کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘تحر یک انصاف کے ’’ٹائیگرز‘‘بلدیاتی انتخابات کو ہر صورت شفاف اور منصفانہ بنائیں گے ‘تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میں قر بانیں دینے والوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر یگی‘امید ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ دھاندلی کر نیوالوں کے خلاف آئیگا اور دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہونگے ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے رکن جاویدحسن منج اور دیگر کے افطار ڈنر کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر انصاف مر کزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فر ح حبیب ‘میجر (ر) ظہیر الحسن‘جمال حسن منج‘چوہدری قمر سمیت بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرورنے کہا کہ تحر یک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی شفاف طر یقے سے تقسیم کیلئے جو طر یقہ اختیارکیا ہے اسکی کسی اور جماعت میں مثال نہیں ملتی اور یہ تحر یک انصاف کے اندر بھی مکمل جمہو ریت ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ عام انتخابات کی طرز پر بلدیاتی انتخابات میں ’’جھرلو ‘‘سے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی کوشش نہ کر یں کیونکہ تحر یک انصاف کے ٹائیگرز عوام کے ووٹوں کے تقدس کی حفاظت کر یں گے اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے ہی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کا میابی حاصل کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے متعلق تمام ثبوت جو ڈیشل کمیشن میں جمع کروادیئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے میں عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہونگے اور دھاندلی کر نیوالوں کو سخت سے سخت سزاملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم سے انتخابی وعدے پورے کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں‘تحر یک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے اور پنجاب میں سیاسی مخالفت کا کارکنوں کے ساتھ ملکر مقابلہ کر کے انکو بلدیاتی انتخابات میں شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :