پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے17میڈیکل کالجز کو2015-16 کے نئے سیشن میں داخلہ دینے سے روک دیدیا

جمعرات 2 جولائی 2015 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے17میڈیکل کالجز کو2015-16 کے نئے سیشن میں داخلہ دینے سے روک دیدیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے زیر انتظام4میڈیکل کالجز بھی اس پابندی کا شکار بنے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیکلٹی اور دیگر سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ملک بھر کے17سرکاری وپرائیویٹ میڈیکل کالجز کو نئے سیشن میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں سے روکدیا ہے۔

ان میں محکمہ صحت کے زیر انتظام4میڈیکل کالجز جن میں ساہیوال میڈیکل کالج‘ شیخ خلیفہ بن زید النہان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج‘شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج شامل ہیں۔ ان کالجز میں داخلوں پر پابندی کی وجہ سے سینکڑوں طالبعلموں کے مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :