وفاقی وزیر ریلوے نے گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کی انکوائری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

جمعرات 2 جولائی 2015 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کی انکوائری کیلئے ایک ایک حصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے جو اس حادثہ کی تحقیقی وجوہات کی طے تک پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

فیڈرل جنرل انسپکٹر آف ریلوے کی سربراہی میں بنائی گئی انکوائری ٹیم میں آئی جی ریلوے ‘ چیف انجینئر برجز سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی آئندہ ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ وفاقی وزیر ریلوے کو پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :