پاک فوج کے دستے لے کر جانے والی خصوصی ٹرین کی چار بوگیاں چٹھہ نہر میں گر گئیں ،آئی ایس پی آر

جمعرات 2 جولائی 2015 17:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈی جی آئی ایس پی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دستے کھاریاں لے کر جانے والی خصوصی ٹرین کی چار بوگیاں چٹھہ نہرکا پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں گرگئیں ،5 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ80 مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ،ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی ٹرین فوجی دستوں کو لے کر کھاریاں جاری تھی۔

حادثہ جامکے چٹھہ نہر کا پل گرنے سے پیش آیاجس کے باعث ٹرین کی چار بوگیاں چٹھہ نہر میں گرگئیں۔امدادی کاروائیاں جاری ہیں جس میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایس ایس جی کیغوطہ خورحصہ لے رہے ہیں۔ابتک 80 مسافروں کوزندہ بچایا گیا ہے جن میں5 زخمی بھی شامل ہیں جبکہ 5لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :