سیلاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت‘چیئرمین فلڈکمیشن سمیت متعدد محکموں کے سیکرٹریز سپریم کورٹ طلب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 17:28

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) )سپریم کورٹ میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق کیس میں وفاقی اور صوبائی فلڈ کمیشن کے چیئرمین،این ڈی ایم اے،زراعت،این ایچ اے،پانی و بجلی اور ریلوے کے سیکرٹریوں اور ڈی جی پی ڈی ایم کو نو جولائی کو طلب کر لیا گیاہے۔ کیس کی سماعت جسٹس سابق نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

سینئر انجینئر فلڈ کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ بھارت سے اضافی معلومات طلب کی تھی تاہم فراہم نہ کی گئی جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدالت حکومت کو کیسے کہہ سکتی ہے کہ بھارت پر دباؤ ڈال کر سیلاب سے متعلق تفصیلات طلب کریں وفاق اور صوبے کو ملکر سیلاب متائڑین کیلے کام کرنا ہو گا یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے عدالت ایک کمیٹی تشکیل دے گی تاکہ مسئلہ حل ہو سکے سیلاب کے بعد دینے والے ہاتھ لینے والے ہاتھ بن جاتے ہیں ٗ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں رہنے والے سیلاب متاثرین کے حال کا تصور بھی نہیں کر سکتے، عدالت نے وفاقی اور صوبائی فلڈ کمیشن کے چیئرمین،این ڈی ایم اے،زراعت،این ایچ اے،پانی و بجلی اور ریلوے کے سیکیریٹریوں اور ڈی جی پی ڈی ایم کو نو جولائی کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت نو جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :