اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیر اولین ترجیح ہے:احسن اقبال

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 17:27

اسلام آباد ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اقتصادی راہداری منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہوگا جبکہ تمام صوبوں اورعلاقوں کو بھی اس منصوبے سے فائدہ پہنچے گا۔

منصوبے کے مغربی حصے کی تکمیل کیلئے حکومت کی سنجیدگی اور عزم کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ اس جگہ تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مغربی روٹ کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر ، زمین کے حصول کی وجہ سے ایک مشکل مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے چھ رویہ موٹروے کا کوئی منصوبہ زیر تکمیل نہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کامقصد پہلے مرحلے میں تیز ترین رابطے کیلئے سڑکوں کے موجودہ نظام کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیر سے ملک کے دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر کو کئی روٹس کے ذریعے خنجراب سے منسلک کیا جائے گا جبکہ بندرگاہ مختلف منڈیوں اورشہروں کیلئے خدمات انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :