وزیراعلی پنجاب دعوت پر کیوبا کی وزات صحت کا دورکنی وفد لاہور پہنچ گیا،مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے ملاقات
پرائمری ہیلتھ کو بہتر بنانے میں کیوباکے تجربہ سے استفادہ کریں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
جمعرات 2 جولائی 2015 17:20
لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) )وزیراعلی پنجاب محمد شہبا ز شریف کی دعوت پروزارت صحت کیوبا کا 2 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔ وفد نے جمعرات کے دن سول سیکرٹریٹ میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی۔ سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، پالیسی اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ کے ڈائریکٹر علی بہادر قاضی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ برائے مربوط پروگرام مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ اور ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم الدین میاں بھی موجود تھے۔ کیوبا کے وفد میں ڈاکٹر ہرنین اور ہیلتھ ایڈوائزرڈاکٹر ڈی آلڈو شامل ہیں۔کیوبن وزارت صحت کے وفد نے اپنے ملک کے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کے بارے میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی۔
(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کیوبا کے ہیلتھ سسٹم کو دنیا کا بہترین ہیلتھ ڈلیوری سسٹم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور پنجاب گورنمنٹ صوبے کے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی خامیوں کو دور کرنا اور متحرک و موثر ہیلتھ کیئر سسٹم بنانا چاہتی ہے تاکہ مریضوں کو نا صرف علاج معالجہ کی سہولیات بہم میسر آ سکیں بلکہ بیماریوں کی روک تھام اور بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام EPI کو موثر بنا کر بچوں کی شرح اموات کوکنٹرول اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کو مضبوط بنا کر دوران زچگی ماں اور نومولود کی شرح اموات پر قابو پایا جا سکے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کیوبانے اپنے ہیلتھ سسٹم کو بہت موثر اور فعال بنایا ہے جس کی وجہ سے کیوبا کے ہیلھ انڈیکٹرز قابل رشک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کا وفد پنجاب کے ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کو بہتربنانے کے لئے جو سفارشات پیش کرے گا ان سے استفادہ کیا جائے گا۔ کیوبا کاوفد جمعہ کے دن وزیراعلی محمد شہبازشریف سے بھی ملاقات کرے گا اور وزیراعلی کے ساتھ پنجاب کے ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کو بہتر بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ،پنجاب کابینہ نے منظوری دیدی
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.