نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن شاہد نے 10افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

جمعرات 2 جولائی 2015 17:15

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن شاہد نے 10افراد کو قتل کرنے ..

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کا کارکن شاہد 2007 سے سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا، دس افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا، سیکٹر انچارج کی ہدایت پر بھتہ وصولی کا بھی الزام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن شاہد نے 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ایم کیو ایم کارکن شاہد 2007سے سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔ شاہد پر سیکٹر انچارج کی ہدایت پر بھتہ وصولی کا بھی الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :