انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ کے کارکن شاکر شکور کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

جمعرات 2 جولائی 2015 17:15

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گلبہار کے علاقے سے گرفتار ہونے والے متحدہ کے کارکن شاکر شکور کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو متحدہ کے کارکن شاکر شکور کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت میں رینجرز کے لاء آفیسر نے بتایا کہ ملزم بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم شاکر شکور کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :