’’GIP...Weldone Mr.Chief Minister‘‘

جمعرات 2 جولائی 2015 17:13

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء))وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو گریٹر اقبال پراجیکٹ پارک جیسا تاریخی اہمیت کا منصوبہ بنانے پر ترک ماہرین نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نئی نسلوں کو تحریک پاکستان کی اہمیت ، اغراض و مقاصد اور قیام پاکستان کیلئے دی گئی عظیم قربانیوں سے روشناس کرانے کیلئے گریٹر اقبال پارک کا شاندار منصوبہ بنایا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

ترک ماہرین نے گریٹر اقبال پارک پراجیکٹ کے ڈیزائن کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک جیسا عظیم الشان منصوبہ بلاشبہ پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو فطرت کی ہم آہنگی سے خوبصورت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ منصوبہ تاریخی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بالکل اسی طرح اسے اہم اور تاریخی جگہ پر بنانے سے اس کی اہمیت دوگنا ہو جاتی ہے۔