کراچی : پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی لیاری میں اچانک آمد،

لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور رہے گا، بلاول بھٹو کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 17:00

کراچی : پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی لیاری میں اچانک آمد،

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جولائی 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری اچانک لیاری پہنچ گئے جہاں انہوں نے صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے گھر کا دورہ کیا اور جاوید ناگوری سے ان کے بھائی کے قتل پر اظہار تعزیت بھی کیا. اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور ہمیشہ رہے گا. لیاری کے لوگوں کے دلوں میں بھٹو آج بھی زندہ ہے. انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں.